حیدرآباد۔15۔جنوری(اعتماد نیوز)پچھلے رات ڈنمارک کے این آر آئی خاتون (51)پر چھ افراد سے زائد ایک ٹولی نے اجتماعی آبرو ریزی کی ہے اور ان کے پاس موجود قیمتی اشیا کا بھی سرقہ کر لیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈنمارک کے خاتون نے نیشنل میوزیم کا مشاہدہ کرکے واپسی
کے وقت پہارا گنج میں راستہ کو بھول کر ان چھ افراد سے انکے ہوٹل کے راستہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔چنانچہ ان چھ افراد نے انہیں ایک نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے اس جرم کا ارتکاب کیا۔ چنانچہ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے متشبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور ان سے پوچھ تاچھ کے سلسلہ کا بھی آغاز کر دیا۔